پی ایس بی اور کھیلوں کی فیڈریشنز کے تعلقات تضاد کا شکار

پی ایس بی اور کھیلوں کی فیڈریشنز کے تعلقات تضاد کا شکار

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)سال 2025ء بھی گزر گیا لیکن کھیل کے میدانوں میں اختلافات ختم نہ ہوسکے ، 2021ء کے 14ویں سائوتھ ایشین گیمز کا انعقاد 2026ء کی مجوزہ تاریخوں میں بھی دکھائی نہیں دیتا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ اور مختلف کھیلوں کی قومی فیڈریشنوں کے باہمی تعلقات تضادات کا شکار رہے ۔ سال 2025 پاکستان میں کھیلوں کے منظر نامے کے لیے ایک ملا جلا لیکن سبق آموز دور کے طور پر سامنے آیا،کچھ شعبوں میں بتدریج ترقی دکھائی دی اور دیگر میں چیلنجز درپیش رہے ۔ ساؤتھ ایشین گیمز ایک ملٹی سپورٹس ایونٹ ہے جو پاکستان میں منعقد ہوگا۔گیمز کو 23 جنوری سے 6 فروری 2026 ء تک دوبارہ شیڈول کیا گیا، لیکن ابھی تک ان بین الاقوامی کھیلوں کی تیاریاں نظر نہیں آرہی ہیں اور مجوزہ شیڈول کے مطابق رواں ماہ ان کھیلوں کا انعقاد ممکن نہیں۔وزیراعظم پاکستان محمدشہبازشریف نے ان کھیلوں کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی لیکن پاکستان سپورٹس بورڈ(پی ایس بی) اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی اواے ) کے مبینہ اختلافات کے باعث ابھی تک کوئی خاص پیشرفت نہ ہوسکی اور ان کھیلوں کا 2026ء میں انعقاد مشکل دکھائی دیتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں