سال نو کا تحفہ :پٹرول10.28ٖڈیزل8.57روپے لٹر سستا

سال  نو  کا  تحفہ :پٹرول10.28ٖڈیزل8.57روپے  لٹر  سستا

پٹرول کی نئی قیمت 253روپے 17پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی257روپے 8پیسے مقر ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے 68پیسے فی کلو اضافہ ،اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور (دنیا نیوز،اے پی پی)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کردی گئی ہے ۔قیمتوں میں کمی کے باعث ہائی سپیڈ ڈیزل 265 روپے 65 پیسے سے کم ہوکر 257 روپے 8پیسے جبکہ پٹرول 263 روپے 45 پیسے سے کم ہوکر 253 روپے 17 پیسے فی لٹر ہوگیا۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ،نئی قیمتیں 15 جنوری 2026 تک برقرار رہیں گی۔ ادھرآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 10 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے 9 پیسے اضافے کے بعد11اعشاریہ 8 کلو گرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 5 سو 92 روپے 19 پیسے اور فی کلو قیمت 219 روپے 68 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں