پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار ، اورین ٹاورز کا انتظام سنبھال لیا

پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار ، اورین ٹاورز کا انتظام سنبھال لیا

اطلاع پی ایس ایکس کی رول بک سیکشن 5.6.1 ،سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کے تحت دی گئی

کراچی(بزنس رپورٹر )پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل)نے ٹیلی نار پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور اورین ٹاورز (پرائیویٹ)لمیٹڈ کے 100 فیصد حصص حاصل کر لیے ہیں۔پی ٹی سی ایل نے اس حوالے سے اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر مٹیریل انفارمیشن کے تحت آگاہ کر دیا ۔پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق یہ اہم پیش رفت 31 دسمبر 2025 کو عمل میں آئی جسکے بعد ٹیلی نار پاکستان اور اورین ٹاورز کے تمام شیئرز باضابطہ طور پر پی ٹی سی ایل کے نام منتقل کر دیے گئے ۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ اطلاع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رول بک کے سیکشن 5.6.1 اور سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کے تحت دی گئی ہے جسکے تحت کسی بھی اہم کاروباری یا مالی پیش رفت سے سرمایہ کاروں اور مارکیٹ کو آگاہ کرنا لازم ہوتا ہے ، یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ پی ٹی سی ایل اس مجوزہ حصول سے متعلق پہلے ہی مختلف مراحل پراسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کرتا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں