جیسن ہولڈر نے راشد خان کا ریکارڈ توڑ دیا

 جیسن ہولڈر نے  راشد خان کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈین آل راؤنڈر جیسن ہولڈر نے افغانستان کے راشد خان کا 7 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

جیسن ہولڈر نے رواں سال ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 97 وکٹیں حاصل کیں جو ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔اس سے قبل کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ (96) ٹی ٹونٹی وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ راشد خان کے پاس تھا جو انہوں نے 2018 میں قائم کیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں