سپر لیگ ،نئی ٹیموں کیلئے ایک خریدار آسٹریلیا سے سامنے آگیا

 سپر لیگ ،نئی ٹیموں کیلئے ایک خریدار آسٹریلیا سے سامنے آگیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپرلیگ میں دو نئی ٹیموں کیلئے ایک خریدار آسٹریلیا سے سامنے آگیا۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے حمزہ مجید چودھری نے بتایا کہ ہم کسی کنسورشیم کے ساتھ نہیں بلکہ انفرادی طور پر بڈ کر رہے ہیں۔

میرے خیال میں کھلاڑیوں کے چناؤ کے لئے ڈرافٹ کا طریقہ موزوں اور سب کو برابری کے مواقع ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور سے تعلق ہونے کی وجہ سے سیالکوٹ اور فیصل آباد ٹیم کے نام میں زیادہ دلچسپی ہے ۔ کوشش کریں گے کہ ٹیم خریدیں اور کرکٹ کو بھی مزید پروموٹ کریں۔ پاکستان کی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے وطن لوٹا ہوں۔حمزہ نے کہا کہ پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون ٹیم کے طورپر دیکھنے کی خواہش ہے ، اس کے لیے جو ممکن ہوسکا کردار ادا کرنے کی کوشش ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں