اسٹاک ایکسچینج:انڈیکس 1 لاکھ 75 ہزار کی سطح چھو کر واپس

اسٹاک ایکسچینج:انڈیکس 1 لاکھ 75 ہزار کی سطح چھو کر واپس

سال کے آخری روزانڈیکس 418 پوائنٹس کی کمی سے 174054پر بند کے ایس ای 30اورآل شیئرزانڈیکس میں بھی مندی ،3ارب ڈوب گئے

کراچی(بزنس رپورٹر)سال 2025 کے اختتام پر بینچ مارک 100 انڈیکس ایک بار پھر نیا سنگ میل عبو کرگیا، اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 318 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 74 ہزار 791 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے ہوا، اسکے بعد برق انداز میں ای 100 انڈیکس پروان چڑھتا رہا اور جلد ہی دوران ٹریڈنگ پہلی بار 1 لاکھ 75 ہزار کی حد عبور کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔ بلند ترین سطح کو چھو جانے کے بعد سرمایہ کاروں اورمالیاتی اداروں نے شیئرز فروخت کرنے کا عمل تیزی سے شروع کردیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 418 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 74 ہزار 54 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 187 پوائنٹس کمی سے 53302 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 36 پوائنٹس گھٹ کر104614 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 565 کمپنیوں کے شیئرز کاکاروبار ہوا جس میں سے 221 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ، 223 میں کمی اور 121 میں استحکام رہا ۔ پرافٹ ٹیکنگ اور ٹیکنیکل کریکشن سے سرمایہ کاروں کو تین ارب کا خسارہ جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم گھٹ کر 19 ہزار 689 ارب روپے پر آگئی۔ گزشتہ روزدن بھر 95 کروڑ 72 لاکھ 39 ہزار 350 روپے مالیت شیئرز کے سودے 44 ارب 23 کروڑ 5 لاکھ 46 ہزار 164 روپے میں طے ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں