وارداتیں :شہری لاکھوں روپے، فونز، گاڑیوں سے محروم
ڈاکوئوں کے ہاتھوں لٹنے والوں میں خاور، افضال، نیاز، دانیال، مہرالدین شامل لوئر مال ، نواب ٹائون سے گاڑیاں، مغلپورہ ،موچی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(سپیشل رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ڈاکو ٹبی سٹی میں خاور سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،سندر میں افضال سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون،فیکٹری ایریا میں نیاز سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،مسلم ٹائون میں دانیال سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں مہرالدین سے 1لاکھ روپے ،موبائل فون اورقیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ۔ لوئر مال اور نواب ٹائون سے گاڑیاں جبکہ مغلپورہ ،موچی گیٹ اور ڈیفنس بی سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔