اسٹیٹ بینک نے فنانشل انکلیوژن انڈیکس متعارف کرادیا
مالی خدمات تک رسائی، استعمال اور معیار کو جامع فریم ورک میں جانچاجائیگا
کراچی(رپورٹ: حمزہ گیلانی)اسٹیٹ بینک نے مالی شمولیت کی سطح جانچنے کے لیے پاکستان فنانشل انکلیوژن انڈیکس (P-FII)متعارف کرا دیا ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ انڈیکس ملکی اور عالمی اداروں سے مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے اور اس کا مقصد پاکستان میں مالی خدمات تک رسائی، استعمال اور معیار کو ایک جامع فریم ورک کے تحت جانچنا ہے ۔اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ پاکستان فنانشل انکلیوژن انڈیکس 69 معاشی و مالی اظہاریوں پر مشتمل ہے جو بینکاری، غیر بینکاری اور ادائیگی کے نظام سے متعلق اعدادوشمار کی مکمل تصویر پیش کرتا ہے ،ان اظہاریوں میں مالی شعبے کے انفرااسٹرکچر، مالی مصنوعات و خدمات کے استعمال اور مالی خدمات کے معیار سے متعلق پیمانے شامل ہیں۔