سینئر اداکار نعمان اعجاز موجودہ ملکی صورتحال سے مایوس

سینئر اداکار نعمان اعجاز موجودہ ملکی صورتحال سے مایوس

لاہور (این این آئی)سینئر اداکار نعمان اعجاز نے ملک کی موجودہ صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ حالات تشویشناک ہیں، مگر میری امید اور محبت آج بھی پاکستان سے وابستہ ہے۔۔۔۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے کہا کہ میں اپنے ملک سے محبت کرتا ہوں، میں اپنے لوگوں سے محبت کرتا ہوں، مجھے پاکستان کی ہر چیز سے محبت ہے ، مگر اسے صاف کرنے کی ضرورت ہے ، کسی کو اسے واشنگ مشین میں ڈال کر صاف کرنا ہوگا، اس پر لگے داغ دھبے ختم کرنا ہوں گے ، کیونکہ یہ اب بہت گندا ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایماندار آدمی کی کوئی جگہ نہیں، محنت اور خالص نیت سے کام کرنے والے شخص کی کوئی قدر نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں