فی الحال کسی رشتے کی تلاش میں نہیں:ملائکہ اروڑا

فی الحال کسی رشتے کی  تلاش میں نہیں:ملائکہ اروڑا

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ اور ماڈل ملائکہ اروڑا نے کہا ہے کہ ارباز خان سے علیحدگی کے وقت مجھے خاندان، دوستوں اور عوام کی جانب سے شدید تنقید اور سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔۔

ایک انٹرویو میں ملائکہ اروڑا نے بتایا کہ اس وقت میرے ہر انتخاب پر سوال اٹھائے گئے ، مگر مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنے فیصلوں کا ساتھ دیا، مجھے کسی بات کا کوئی افسوس نہیں۔ ملائکہ اروڑا نے کہا کہ میں فی الحال کسی رشتے کی تلاش میں نہیں، تاہم اگر قسمت میں ہوا تو میں اسے خوش آئند سمجھوں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں