بہنیں جوبات کرتی ہیں وہی عمران خان کا موقف :حامد میر

بہنیں جوبات کرتی ہیں وہی عمران خان کا موقف :حامد میر

عمران مذاکرات نہیں چاہتے ،وہ کہتے ہیں سٹریٹ موومنٹ شروع ہو علیمہ خان بھی مذاکرات کی حامی نہیں:دنیا مہر بخاری کیساتھ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ عمران خان ڈائیلاگ خود کرنا نہیں چاہتے ،ان کی پارٹی کے لوگ ابھی بھی کہہ رہے ہیں ہم ڈائیلاگ کے حامی ہیں،ان کی پارٹی اورعمران کی فیملی کے بیانات میں تضاد ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاعمران خان کے ایکس اکائونٹ سے جو بیان جاری ہوتا ہے اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان کی بہنیں جوبات کرتی ہیں وہی عمران خان کا موقف ہے ،اس کا مطلب ہے کہ پارٹی اور فیملی ایک پیج پر نہیں۔ بیرسٹر گوہر اڈیالہ جیل کے باہر کھڑ ے ہوکر کہتے ہیں کہ ہم ملاقات کی بھیک مانگ رہے ہیں،ہم ڈائیلاگ کیلئے بھی تیار ہیں،علیمہ خان کہتی ہے جو مذاکرات کی بات کررہے ہیں وہ بزدل لوگ ہیں،عام آدمی یہی سمجھے گا جو علیمہ خان بات کررہی ہے وہ درست ہے ،یہ اس وقت بہت بڑا مسئلہ ہے ، تحریک انصاف کی لیڈر شپ کا موقف کچھ اور ہے ،یہاں تک کہ تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود اچکزئی جس کو عمران خان نے اپوزیشن لیڈر منتخب کیا ہے ،وہ بھی یہی کہتے ہیں کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں،مزید یہ بھی کہا ہے کہ اس سلسلے میں نوازشریف ہماری مدد کریں،لیکن علیمہ خان کہتی ہے جو مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ بزدل ہے اور وہ عمران خان کے ساتھ نہیں ہے ،میرا بھی یہی خیال ہے کہ عمران خان خود مذاکرات نہیں چاہتے ،عمران خان چاہتے ہیں کہ میری پارٹی سٹریٹ موومنٹ کا آغاز کرے ،عمران خان سیریس نہیں ہیں اس وجہ سے مذاکرات نہیں ہورہے ،اگر پارٹی قیادت مذاکرات کی بات کرتی ہے تو اس کو کمزور ی سمجھا جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں