معیشت میں پاکستان بھارت سے بہت آگے نکل گیا ، رانا تنویر
شیخوپورہ(این این آئی)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ معیشت اور امن کے میدان میں آج پاکستان بھارت کے مقابلہ میں بہت آگے نکل گیا ہے۔
یہی وجہ ہے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے موقف کی تائید کرنے کے ساتھ دفاعی و معاشی شعبوں میں معاہدے ہورہے ہیں ،بھارت عسکری محاذ پر شکست کھانے کے بعد اب پاکستان پر واٹر وار مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے اس میں بھی اگر وہ باز نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ کے سینئر رہنما و این اے 115کے امیدوار شہباز چھینہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان جلد ترقی و خوشحالی سے ہمکنار ہوگا اور وطن عزیز کا شمار ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کیا جائے گا۔