کراچی میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام، 4 ٹن سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں بڑی تباہی کا منصوبہ سکیورٹی اداروں نے ناکام بنادیا،بلدیہ رئیس گوٹھ میں کارروائی کے دوران 4 ٹن سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔
سکیورٹی حکام نے گیس سلینڈرز اور منی ٹرک بھی تحویل میں لے لیا ہے ، کارروائی زیرحراست دہشت گردوں کی نشاندہی پرکی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک میں دھماکا خیزمواد بھرکر آئی آئی چندریگر روڈ پر دہشت گردی کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ برآمد شدہ بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکوڈ نے ناکارہ بنادیا ہے ، دھماکا خیز مواد ڈرموں میں بھرکر شہر میں منتقل کیا گیا تھا، 60 ڈرم اور 5 گیس سلینڈرز قبضے میں لیے گئے ہیں۔