معاون خصوصی وزیراعلیٰ پختونخوا 20جنوری الیکشن کمیشن طلب
اسلام آباد (وقائع نگار)وزیر اعلیٰ خیبرپختو نخوا کے معاون خصوصی اطلاعات شفیع اللہ جان کو الیکشن کمیشن نے طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے شفیع جان کو نوٹس جاری کردیا ہے ، جاری کاز لسٹ کے مطابق شفیع جان کو 20 جنوری کو طلب کیا گیاہے ۔انہیں این اے 18 ہری پور کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر طلب کیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن 20 جنوری کو اس کیس کی سماعت کریگا۔ الیکشن کمیشن کی آئندہ ہفتے کے لیے مقدمات کی کاز لسٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو اسہیل آفریدی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت بھی 20 جنوری کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر کے سربراہی میں پانچ رکنی الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کرے گا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو الیکشن کمیشن نے حاضری سے استثنٰی دے رکھا ہے ۔