چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،شہریوں کالاکھوں کانقصان

 چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،شہریوں کالاکھوں کانقصان

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ،زیورات ،موبائل فونز اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے ۔

بتایاگیاہے کہ لوہاری میں اشرف سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون ،مصطفی آباد میں نیاز سے 1 لاکھ75 ہزار اور موبائل،گجرپورہ میں اویس سے 1 لاکھ 60 ہزار اور موبائل،ساندہ میں فہیم سے 1لاکھ 45ہزار اور موبائل،برکی میں واصف سے 1لاکھ 30ہزار اور موبائل،بادامی باغ میں غفور سے 1لاکھ 15ہزارروپے ،موبائل اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔غازی آباد اور لاری اڈا سے گاڑیاں جبکہ مزنگ، جوہر ٹا ؤن اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں