حافظ نعیم کو منا بھائی فلم کی طرح جادو کی جھپی بھیجوں گا، میئر کراچی

حافظ نعیم کو منا بھائی فلم کی طرح  جادو کی جھپی بھیجوں گا، میئر کراچی

کراچی(آئی این پی)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ یہ اتنے منافق ہیں جہاں ہم کام کرتے وہاں شکریہ جماعت اسلامی لکھ دیتے ہیں ، حافظ نعیم کو منا بھائی فلم کی طرح جادوکی جھپی اور پھول بھیجوں گا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بیان میں کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی رواں سال شہر میں مجموعی طور پر 46 ارب روپے خرچ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا جوہونا تھا ہوگیا،اب آگے کام کر کے دکھائیں گے ، سب کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا تاکہ ملک ترقی کرے ۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی سطح پر ناکامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت لوڈ شیڈنگ اور سٹیل مل کے مسائل حل نہیں کر سکی۔میئر کراچی نے کہا حافظ نعیم کی یو سی میں سڑک کے ایم سی نے بنائی، 9 منافقوں کے ٹاؤن والے بھی سپیڈ پکڑیں۔انہوں نے کہا شارع فیصل کے سائن بورڈزپر بھی حافظ نعیم کی تصاویر ہیں، حافظ نعیم کومنابھائی فلم کی طرح جادوکی جھپی اور پھول بھیجوں گا، حافظ نعیم الرحمن صاحب آئی لو یو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں