ڈیجیٹل ٹریفک چالاننگ سسٹم ’’ون ایپ‘‘ کا باقاعدہ افتتاح

 ڈیجیٹل ٹریفک چالاننگ سسٹم ’’ون ایپ‘‘ کا باقاعدہ افتتاح

ٹریفک خلاف ورزیوں پر ویڈیو ثبوت کے ساتھ چالان جاری کئے جائیں گے ہر ٹریفک خلاف ورزی کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ اور قابلِ تصدیق ہوگی:ترجمان

لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے میں ڈیجیٹل ٹریفک چالاننگ سسٹم \"ون ایپ\" کا باقاعدہ افتتاح کر دیا،یہ ملک کی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا شواہد پر مبنی ٹریفک انفورسمنٹ سسٹم ہے جس کے تحت ٹریفک خلاف ورزیوں پر ویڈیو ثبوت کے ساتھ چالان جاری کئے جائیں گے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق نئے نظام کے تحت ہر ٹریفک خلاف ورزی کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ اور قابلِ تصدیق ہوگی، شہریوں کو ٹریفک وائلیشن کی مکمل تفصیلات کیو آر کوڈ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ خود بھی ثبوت کا جائزہ لے سکیں۔ ون ایپ کے ذریعے موقع پر ہی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور چوری شدہ گاڑیوں کی تصدیق ممکن ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں