بلاول بھٹو سے پی پی پی خیبرپختونخوا پی پی آزاد کشمیر کے صدور کی ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چودھری یاسین اور پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ نے زرداری ہائوس میں الگ الگ ملاقات کی۔
ملاقات میں تنظیمی امور ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پی پی پی کوہاٹ ڈویژن کے صدر ساجد طوری اور سوات میں پی پی پی رہنما ڈاکٹر حیدر خان بھی محمد علی شاہ باچہ
کے ہمراہ تھے۔