اسلام آباد کے بعد دیگر ایئرپورٹس بھی آؤٹ سورس کرینگے ،مشیر خزانہ

اسلام آباد کے بعد دیگر ایئرپورٹس بھی آؤٹ سورس کرینگے ،مشیر خزانہ

پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے بجلی شعبے میں بہتری آئے گی،خرم شہزاد نجکاری کمیشن کااجلاس،پی آئی اے کنسورشیم میں ایف ایف سی شمولیت کی سفارش کمیٹی کو ارسال

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) حکومت کی اقتصادی اصلاحاتی حکمتِ عملی کے تحت قومی اداروں کی مؤثر نجکاری کے لیے منظم اقدامات جاری ہیں۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کی نجکاری ایک لینڈ مارک اور تاریخی اقدام ہے جس سے نجکاری کے عمل کو نئی تقویت ملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے بجلی کے شعبے میں بہتری آئے گی جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے بعد ملک کے دیگر ایئرپورٹس کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ ہے ۔ ان کے مطابق ایئرپورٹس کے ساتھ ساتھ ہوٹلز اور بینکس بھی نجکاری پروگرام کا حصہ ہوں گے ۔نجکاری کمیشن کا 249واں اجلاس چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پی آئی اے کے خریدار کنسورشیم میں ایف ایف سی کی شمولیت کی سفارش حتمی منظوری کے لیے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو بھجوا دی گئی۔مشیر وزیر خزانہ کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ نے قانونی تقاضے پورے کرنے والی ایف ایف سی کو کنسورشیم میں شامل کرنے کی سفارش کی توثیق کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں