لاہور ہائیکورٹ :ہتک عزت قانون کیخلاف درخواستیں 13 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ :ہتک عزت  قانون کیخلاف درخواستیں 13  اپریل کو سماعت کیلئے مقرر

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون 2024 ء کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکر دیں ،جسٹس انوار حسین ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر 13 اپریل کو سماعت کریں گے ،عدالت نے حکومت پنجاب کے وکیل کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے رکھی ہے ۔

درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب ہتک عزت قانون میں آئین سے متصادم دفعات شامل کی گئیں ، نئے ہتک عزت قانون سے آزادی اظہار رائے ختم ہو جائے گی ، قانون کے تحت لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جائیگا، استدعا ہے ہتک عزت قانون کی آئین سے متصادم دفعات کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں