کالعدم اور زیر نگرانی تنظیموں کو قربانی کی کھالیں دینے پر پابندی
کالعدم تنظیموں کی معاونت جرم، مدد کرنے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے
لاہور (اے پی پی) محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام کالعدم اور زیر نگرانی 98 تنظیموں کی فہرست جاری کر دی ہے ، شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ کالعدم اور زیر نگرانی تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں ہرگز نہ دیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم تنظیموں کی ہر قسم کی معاونت جرم ہے ، کالعدم تنظیموں کی مدد کرنے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے ۔ ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں خیراتی اداروں کے لیے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن لازم ہے ، اس لیے شہری قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں۔ تمام رجسٹرڈ اداروں کی تصدیق ان کے سرٹیفکیٹ پر موجود کیو آر کوڈ سے کی جا سکتی ہے ۔ یاد رہے کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر مدارس اور خیراتی تنظیموں کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کا اجازت نامہ دیتے ہیں۔ شہری یقینی بنائیں کہ پنجاب چیریٹی کمیشن یا ڈپٹی کمشنر کا سرٹیفکیٹ رکھنے والے ادارے کو ہی قربانی کی کھال دیں تاکہ ان کی امداد دہشت گردوں کی بجائے صحیح حقدار تک پہنچے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جاری کردہ فہرست کے مطابق کالعدم تنظیموں میں لشکر جھنگوی، سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی، لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان، خدام الاسلام، اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت الانصار، جماعت الفرقان، حزب التحریر، خیر الناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلامی، انصار السلام، حاجی نامدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان ری پبلکن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ، بلوچستان مسلح دفاع تنظیم، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت، مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت، تنظیم نوجوانانِ اہل سنت گلگت، پیپلز امن کمیٹی لیاری، اہلِ سنت والجماعت، الحرمین فاؤنڈیشن، رابطہ ٹرسٹ، انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت، بلوچستان بنیاد پرست آرمی، تحریک نفاذ امن، تحفظ حدود اﷲ، بلوچستان واجہ لبریشن آرمی، بلوچ ری پبلکن پارٹی آزاد، بلوچستان یونائیٹڈ آرمی، اسلام مجاہدین، جیش اسلام، بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی، خانہ حکمت گلگت بلتستان، تحریک طالبان سوات، تحریک طالبان مہمند، طارق گیدڑ گروپ، عبداﷲ اعظم بریگیڈ، ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان، اسلامک جہاد یونین، 313 بریگیڈ، تحریک طالبان باجوڑ، امر بالمعروف و نہی عن المنکر (حاجی نامدار گروپ)، بلوچ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن آزاد، یونائیٹڈ بلوچ آرمی، جیئے سندھ متحد محاذ، داعش، جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی العالمی، انصار الحسین، تحریک آزادی جموں و کشمیر، جنداﷲ، الرحمہ ویلفیئر ٹرسٹ آرگنائزیشن، بلاورستان نیشنل فرنٹ (عبدالحکیم خان گروپ)، جماعت الدعوۃ، الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعو والارشاد پاکستان لاہور، الحمد ٹرسٹ لاہور فیصل آباد، موسک اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ لاہور، المدینہ فاؤنڈیشن لاہور، معاذ بن جبل ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، الفضل فاؤنڈیشن ٹرسٹ لاہور، الایثار فاؤنڈیشن لاہور، پاک ترک انٹرنیشنل CAG ایجوکیشن فاؤنڈیشن، حزب الاحرار، بلوچستان راجی آجوئی سانگر، جیئے سندھ قومی محاذ، سندھو دیش ریولوشنری آرمی، سندھو دیش لبریشن آرمی، خاتم الانبیا، غازی فورس، غلامانِ صحابہ، معمار ٹرسٹ، سچل سرمست ویلفیئر ٹرسٹ کراچی، الجزا پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کراچی، الاختر ٹرسٹ، الراشد ٹرسٹ، زینبیون بریگیڈ، مجید بریگیڈ، حافظ گل بہادر گروپ، پشتون تحفظ موومنٹ اور تحریک لبیک پاکستان شامل ہیں۔