صدرآزاد کشمیر کی فیملی کے ہمراہ کرتارپور آمد، زیرو لائن کا بھی دورہ

صدرآزاد کشمیر کی فیملی کے ہمراہ  کرتارپور آمد، زیرو لائن کا بھی دورہ

شکر گڑھ،چک امرو( تحصیل رپورٹر، نامہ نگار ) صدرآزاد جموں و کشمیر چودھری لطیف اکبر کی فیملی کے ہمراہ کرتارپور آمد،صدر پاکستان گورو دوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

چودھری لطیف اکبر دربار گئے ، دیوان استھان کا دورہ کیا ، لنگر بھی  کھایا، صدر آزاد کشمیر کوسردار گوبند سنگھ نے سروپا اور یاد گاری تلوار پیش کی ، مہمانوں نے پاک بھارت زیرو لائن کا دورہ بھی کیا ۔ دربار انتظامیہ کے مطابق صدر آزاد کشمیر چودھری لطیف اکبر نے کہا کہ کرتارپورراہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے ، صدر آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ میں بہترین مہمان نوازی اور انتظامات پر دربار انتظامیہ کا مشکور ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں