مکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیشرفت:زرداری
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ خطے اور عالمی امن ، سلامتی اور استحکام کیلئے اہم پیشرفت ہے۔
تاریخی معاہدہ مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنائے گا،صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ معاہدہ تینوں برادر ملکوں کے محفوظ ،مستحکم اور خوشحال مستقبل کے مشترکہ عزم کا اعادہ ہے ، اہم پیشرفت ممکن بنانے میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا کردار قابل ستائش ہے ،یہ معاہدہ سٹریٹجک شراکت داری مستحکم کرنے کی جانب بھی اہم سنگ میل ہے ،دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس تاریخی معاہدے کو برکتوں سے نوازے ،مسلم امہ کی سلامتی ، دائمی امن اور خوشحالی کے لیے بھی دعا گو ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments