وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے۔
ایک بیان میں وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی فوج نے دنیا کی طاقتور ترین فوج کا مقابلہ کرکے اپنی طاقت اور صلاحیت کا لوہا منوایا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلمان متحد ہو جائیں تو ہر بیرونی چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکتا ہے، مسلمانوں کو چاہیے کہ حقیقی بھائی چارے کو فروغ دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments