مسلح افواج کا میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کی 68ویں برسی پر خراجِ عقیدت
راولپنڈی: (دنیا نیوز) آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مسلح افواج نے میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کی 68ویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے میجر طفیل محمد شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا، میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کے خلاف کارروائی میں غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا، شدید زخمی ہونے کے باوجود میجر طفیل محمد شہید نے ہمت اور عزم کا دامن نہ چھوڑا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید کی بے مثال شجاعت اور لازوال قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، میجر طفیل محمد شہید کی جرات اور فرض سے غیر متزلزل وابستگی نئی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ ہے، میجر طفیل محمد شہید کو ملک کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے کا مزید کہنا تھا کہ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کو قوم اور مسلح افواج کا خراجِ عقیدت، شہدا کی قربانیاں وطن کے دفاع اور قومی جذبے کی روشن مثال ہیں، شہدا کی بہادری اور حب الوطنی کا ورثہ آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments