عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی

نیویارک: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی۔

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے اور یہ تقریباً 95 ڈالر فی بیرل کے قریب فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں ساڑھے 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد برینٹ 99 سے 100 ڈالر فی بیرل کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی پیش رفت کی امیدوں کے باعث ہوئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...