امریکا اور اسرائیل خلیجی ممالک کو ہمارے خلاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایرانی صدر
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل خلیجی ممالک کو ہمارے خلاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مسلم اتحاد اور اخوت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن اندرونی اختلافات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، دشمن کا مقصد ہمیں مکمل غیر مسلح کرنا تھا، ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران کسی ملک پر قبضہ یا توسیع پسندی کا خواہاں نہیں، تمام ہمسایہ ممالک کو بھائی سمجھتے ہیں، شہادت سے نہیں ڈرتا، بلکہ اسے بڑی کامیابی سمجھتا ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments