سری لنکا: جیل میں ہنگامہ آرائی، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے شہر رتنا پورہ کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 2افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ جیل میں کشیدگی کا آغاز گزشتہ رات کو ہوا، تاہم جیل انتظامیہ نے ابتدائی طور پر صورتحال پر قابو پا لیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صبح قیدیوں کے درمیان ایک بار پھر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی جس کے بعد جیل اہلکاروں نے حالات پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے دوران قیدیوں کے ایک گروہ نے جیل کے ہسپتال کو بھی نقصان پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جیلوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے جبکہ قیدیوں کی گنجائش سے زیادہ تعداد کے مسئلے کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments