پی پی، ن لیگ،پی ٹی آئی نئے صوبوں کی مخالف، اعجاز الحق
جنرل ضیا الحق کے دور میں بھی ملک میں 9 صوبے بنانے کی بات کی گئی تھی ملک کے مسائل کے حل کے لیے صدارتی نظام موزوں ہے ،سینئر سیاستدان
اسلام آباد( آن لائن )سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ ضیا کے سربراہ محمد اعجاز الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف تینوں جماعتیں نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت کریں گی، موجودہ سیاسی جماعتیں اپنے وزرائے اعلیٰ کے اختیارات ختم کرنے پر آمادہ نہیں ہوں گی، اس لیے نئے صوبوں کی تشکیل کی تجویز کی مخالفت کا امکان ہے ۔ ایک انٹرویو میں کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث کافی عرصے سے جاری ہے ،جنرل ضیا الحق کے دور میں بھی ملک میں 9 صوبوں کی بات کی گئی تھی،ملک کے مسائل کے حل کے لیے صدارتی نظام کو موزوں قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامی یونٹس صرف ایک ڈویژن تک محدود نہیں ہونے چاہئیں بلکہ دو یا تین ڈویژن پر مشتمل انتظامی یونٹس بھی بنائے جا سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments