لالہ موسیٰ:بیوی کو آشنا سمیت قتل کر دیا، ملزم گرفتار

لالہ موسیٰ:بیوی کو آشنا سمیت قتل کر دیا، ملزم گرفتار

افضال نے 7 بچوں کی ماں شمائلہ اور حسنین کو پلاننگ سے موت کے گھاٹ اتارا بچوں کو سرائے عالمگیر میں بہن کے گھر چھوڑا ، تھانے آکر گرفتاری دے دی

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کی حدود محلہ عید گاہ روڈ پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی اور اس کے آشنا کو چھری اور ڈنڈے کے وار کرکے قتل کر دیا ،ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ شمائلہ 7بچوں کی ماں تھی ، آشنا کا خاندان نوشہرہ ورکاں سے تعلق رکھتا ہے اور لالہ موسیٰ میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔ذرائع کے مطابق افضال کو بیوی شمائلہ کے کردار پر شک تھا، 14 اگست کو وہ اپنے 6بچوں کو سرائے عالمگیر میں اپنی بہن کے گھر چھوڑ آیا جبکہ گھر میں کم سن بیٹی کو ساتھ رکھا ، آشنا حسنین مکان کے اوپر والے پورشن میں رہتا تھا۔ پولیس کے مطابق افضال نے مبینہ طور پر دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد طیش میں آکر ڈنڈے اور چھری کے وار کرکے قتل کر دیااور بعد ازاں اپنی چھوٹی بیٹی کو لے کر سرائے عالمگیر چلا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم افضال اتوار کی صبح واپس آیا اور تھانہ صدر میں پیش ہو کر گرفتاری دیدی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ کرائم سین یونٹ اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پو لیس نے مقتولہ کے بھا ئی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...