پی سی بی سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کاباقاعدہ آغاز
قذافی سٹیڈیم لاہور میں تقریب ،بیکن ہاؤس اور ایچی سن کالج نے میچ کھیلا منتخب سکولز کے کھلاڑیوں کی تربیت اور غذائیت پر توجہ دیں گے :محسن نقوی
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈکے زیر اہتمام سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ پروگرام کے افتتاحی مرحلے میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں بیکن ہاؤس اور ایچی سن کالج کی ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا گیا جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔محسن نقوی نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ ملک بھر سے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو سامنے لایا جاسکے ۔ان کا کہنا تھا کہ 1400 سکولز میں سے 50 بہترین ٹیمیں پی سی بی اپنائے گا جبکہ منتخب سکولز کے کھلاڑیوں کی تربیت اور غذائیت پر توجہ دیں گے ۔ 21 ہزار بچوں کی انفرادی کارکردگی بھی مانیٹر کی جائے گی، سکول کرکٹ کیلئے الگ ڈائریکٹر مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments