کرینہ کپور کی نئی فلم فلاپ ،پہلے دن صرف85لاکھ روپے کمائی

کرینہ کپور کی نئی فلم فلاپ ،پہلے  دن صرف85لاکھ روپے کمائی

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور ملیالم سٹار پرتھوی راج سوکومارن کی نئی فلم دائرہ ریلیز کے پہلے روز فلم بینوں کو متاثر نہ کرسکی۔

کرائم تھرلر نے اپنے پہلے دن اب تک بھارت میں تقریبا 85 لاکھ روپے کا بزنس کیا ہے ۔فلم کو دو زبانوں ہندی اور ملیالم میں ریلیز کیا گیا ہے ، فلم کے ہندی ورژن نے 82 لاکھ روپے کمائی کی جبکہ ملیالم ورژن کی کمائی محض 3 لاکھ روپے کی معمولی رقم رہی۔حالیہ برسوں میں کرینہ کپور خان کی پہلے دن کی سب سے کم کمائی ہنسل مہتا کی 2024 کی فلم دی بکنگھم مرڈرز کی تھی، جس نے بھارت میں اپنے پہلے دن 1.15 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...