سان فرانسسکو:سڑک پر شیر نکل آیا، پولیس اورلوگوں کی دوڑیں
سان فرانسسکو(نیٹ نیوز)امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں شیر نے حکام اور لوگوں کی دوڑیں لگوا دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کو مصروف ترین علاقے سن سیٹ ڈسٹرکٹ میں شیر دیکھا گیا جو کہ کئی گھنٹوں سے خود کو پکڑے جانے سے بچاتا رہا۔بعد ازاں مقامی پولیس، محکمہ ماہی گیری و جنگلی حیات، اینیمل کنٹرول اور سان فرانسسکو چڑیا گھر کے حکام نے آؤٹر سن سیٹ کے علاقے میں شیر کو گھیر کر بے ہوش کر دیا اوراسے لے جاکر واپس جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعہ کی ویڈیو اور تصاویر پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جبکہ میمز بھی بنائی جارہی ہیں تاہم چند صارفین نے اس معاملے کو سنجیدہ لیتے ہوئے کہاہے کہ حکام کو جنگلی جانوروں کے سرعام شہر میں داخل ہونے کے معاملے کا نوٹس لے کرسنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments