روزانہ انڈا کھانا دائمی بیماریوں کے تدارک کا باعث
لاہور(نیٹ نیوز)ماہرینِ غذائیت نے روزانہ انڈا کھانے کے حیران کن طبی فوائد بتادئیے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ انڈا کھانا انسان کو ناصرف توانا رکھتا ہے بلکہ یہ متعدد دائمی بیماریوں سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے ۔
انڈے اعلیٰ معیار کے پروٹین کا بہترین ذریعہ ہیں، جو پٹھوں کی ساخت کو درست رکھنے اور جسمانی طاقت میں اضافے میں مدد دیتے ہیں۔انڈوں میں کولین نامی اہم غذائی جزو پایا جاتا ہے جو دماغ کے خلیات کو فعال رکھتا ہے اور یادداشت کو تیز کرتا ہے ۔انڈے کی زردی میں موجود لوٹین اور زیکسانتھن جیسے اینٹی آکسیڈنٹس آنکھوں کو موتیے اور بینائی کی کمزوری سے بچاتے ہیں۔ناشتے میں انڈا کھانے سے پیٹ دیر تک بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے ، جس سے غیر ضروری خوراک کھانے کی خواہش کم ہوتی ہے اور وزن کنٹرول میں رہتا ہے ،یہ کولیسٹرول کم کرتاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments