ای جہاز نے اڑان بھر لی ،27منٹ پرواز اور 5ڈالر خرچ

ای جہاز نے اڑان بھر لی ،27منٹ پرواز اور 5ڈالر خرچ

نیویارک (نیٹ نیوز)پٹرول و ڈیزل کے ساتھ ساتھ جیٹ فیول کی مسلسل بڑھتی قیمت عالمی جہاز ساز کمپنیوں کو مجبور کر رہی کہ وہ بجلی سے چلتے مسافر بردار ہوائی جہاز ایجاد کرنے کی سعی کریں۔

اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک امریکی کمپنی نے 30نشستوں والا ایکس ون نامی ہوائی جہاز ایجاد کر لیا، یہ 76 فٹ لمبا اور 25 ہزار پونڈ وزنی ہے ۔ حال ہی میں نیویارک میں اس کی پہلی اڑان کامیابی سے انجام پائی۔یہ پرواز گیارہ سو فٹ کی بلندی پر صرف بیٹری پاور کی مدد سے 27 منٹ جاری رہی۔اس دوران بجلی کا خرچ صرف ’’5 ڈالر‘‘رہا جوروایتی جیٹ فیول کے مقابلے میں حیران کن حد تک انتہائی کم ہے ۔سوشل میڈیا صارفین نے اسے ایک بڑی ایجاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے طیارے چلنے سے کرایوں میں ہونیوالی کمی سے لوگوں کو بہت زیادہ ریلیف ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...