جینیفر ونگٹ کی گوا میں دیسی شادی ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر دھوم
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ جینیفر ونگٹ کی شادی کی تقریبات کی نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں۔
اداکارہ نے سنگاپور سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت ولیم اشمائل کے ساتھ بھارتی شہر گوا میں دیسی انداز کی شادی کی تقریبات منعقد کی ہیں۔جینیفر اور ولیم نے اس سے قبل 16 جولائی کو برطانیہ کے علاقے ویسٹ ویلز میں مسیحی طریقے سے شادی کی تھی۔ اب دونوں نے گوا میں ایک مرتبہ پھر شادی کی تقریبات کا اہتمام کیا، جہاں بھارتی روایات اور رنگا رنگ ماحول نے تقریب کو مزید خاص بنا دیا،جس کی ویڈیو ز وائرل ہورہی ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments