جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کا آغاز،رنگا رنگ تقریب

جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کا آغاز،رنگا رنگ تقریب

45 ملکوں کے 10 ہزار 840 ایتھلیٹس شریک، 43 کھیلوں کے مقابلے ہونگے

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا جس کیلئے رنگارنگ اور پروقار تقریب ہوئی ۔ایشین گیمز میں 45 ملکوں کے 10 ہزار 840 ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں،ایونٹ میں 43 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے ۔جاپان کے شہر ناگویا کے پالوما میزو ہو سٹیڈیم میں ہونیوالی افتتاحی تقریب میں پاکستان سکواش کے ابھرتے ہوئے نوجوان سٹار نور زمان کو قومی دستے کا پرچم بردار بننے کا اعزاز حاصل ہوا،انہوں نے سبز ہلالی پرچم تھام کر پاکستانی دستے کی قیادت کی۔ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آج سری لنکا کیخلاف سیمی فائنل کھیلے گی۔ اس کے علاوہ قومی ہاکی ٹیم تھائی لینڈ کیخلاف میدان میں اترے گی، ٹیبل ٹینس، اوشو، سوئمنگ ، ایم ایم اے اور ٹرائی تھیلون کے مقابلے بھی ہونگے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...