ایشین گیمز میں سیاست سے گریز کریں:صدر او آئی سی
کھیلوں کا مرکز کھلاڑی ہونے چاہئیں اورانہیں مساوی حقو ق ملیں :شیخ جون
ٹوکیو (این این آئی)اولمپک کونسل آف ایشیا کے صدر شیخ جون بن حماد آل ثانی نے کہا ہے کہ کھیلوں کو سیاست اور سیاسی معاملات سے الگ رکھا جانا چاہئے ۔ ان کا یہ بیان ایشین گیمز کے دوران تائیوان کے ایک حکومتی عہدیدار کو پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت سے روکنے کے تنازع کے بعد سامنے آیا۔تائیوان کے وزیر کھیل سابق اولمپک بیڈمنٹن چیمپئن لی یانگ کو گزشتہ روز ابتدائی طور پر تقریب میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی،اس پر تائیوان کے وفد نے احتجاجا تقریب میں شرکت سے انکار کردیا،بعد ازاں لی یانگ کو داخلے کی اجازت دی گئی جس کے باعث تقریب مقررہ وقت سے ایک گھنٹے سے زائد تاخیر سے شروع ہوئی۔شیخ جون نے کہا کہ کھیلوں کا مرکز کھلاڑی ہونے چاہئیں اور تمام ایتھلیٹس کو مساوی حقوق اور آزادی ملنی چاہئیں ۔او سی اے کے ڈائریکٹر جنرل حسین المسلم نے بھی واضح کیا کہ پرچم کشائی کی تقریب کھیلوں میں شریک افراد کیلئے تھی، حکومتی وفود کے لئے نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments