مقدمہ کیلئے رشوت دیتے سی سی ڈی کا جعلی انسپکٹر گرفتار
میاں عامر ، انیقہ اورکاشف تھانہ لدھیوالہ میں زیادتی کا مقدمہ درج کرانا چاہتے تھے
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )تھانہ لدھیوالہ میں ز یاتی کا جھوٹا مقدمہ درج کر انے کیلئے محرر کو50ہزار روپے رشوت دینے کی کوشش کرنے والا سی سی ڈی کا جعلی انسپکٹر 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ گزشتہ روز خاتون انیقہ اور اس کے بھائی کاشف مسیح کے ساتھ تھانے آنے والے شخص میاں عامر نے محرر نعیم کو بتایا کہ وہ سی سی ڈی کا انسپکٹر ہے اور خاتون (ا)کے ساتھ نبیل مسیح نامی شخص نے زیادتی کی ہے ۔ میاں عامر نے محرر نعیم کو مقدمہ کے فور ی اندراج کیلئے 50 ہزار روپے رشوت دینے کی کوشش کی ،محرر نے ایس ایچ او سب انسپکٹر افضل گجر کو آگاہ کیا جنہوں نے سی سی ڈی کے جعلی انسپکٹر سے 50 ہزار روپے برآمد کر کے اس کے ساتھی کاشف میسح اور خاتون کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کاشف کا کریمنل ریکارڈر چیک کیا گیا تو وہ سیالکوٹ کے تھانہ مراد پور پولیس کو زیر دفعات 376میں مطلوب تھا اور مقدمے کو بیلنس کرنے کیلئے نبیل مسیح کے خلاف ز یادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کر انا چاہتا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments