سول سوسائٹی، جامشورو کول پلانٹ قبل ازوقت ریٹائر کرنیکا مطالبہ

سول سوسائٹی، جامشورو کول پلانٹ قبل ازوقت ریٹائر کرنیکا مطالبہ

سماجی وماحولیاتی اثرات کیخلاف احتجاج، اے ڈی بی قرض قابل تجدید توانائی میں بدلے پلانٹ سماج وماحولیات کیلئے نقصاندہ، تعمیر سے قبل خطرات کا جائزہ نہیں لیا گیا، رہنما

کراچی (کامرس رپورٹر)ایشیائی ترقیاتی بینک کی مالی معاونت سے قائم جامشورو کول پاور پلانٹ کے سماجی اور ماحولیاتی اثرات کیخلاف سول سوسائٹی نے احتجاج کرتے ہوئے پلانٹ کو قبل از وقت ریٹائر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، مظاہرین نے اے ڈی بی پر زور دیا کہ پلانٹ کیلئے باقی واجب الادا قرض کو قابلِ تجدید توانائی کے منصوبے میں تبدیل کرنے کیلئے مالی معاونت میں بدلا جائے ، انڈس ماحولیاتی فورم کے مطابق مظاہرین نے پلانٹ کو سماجی طور پر نقصان دہ، ماحولیات کیلئے مضر اور مالی بوجھ قرار دیا، مزید برآں پلانٹ کے نواح میں بیشتر آبادی زراعت،مویشیوں کیلئے چراگاہوں پر انحصار کرتی ہے ، مظاہرین نے ایشیائی بینک پرالزام عائد کیا کہ منصوبے کی مالی معاونت کے دوران اس نے اپنے ہی سماجی اور ماحولیاتی حفاظتی اصولوں کا مؤثر اطلاق نہیں کیا اور اس منصوبے کے ذریعے پاکستان کے قرضوں کے بوجھ میں بھی اضافہ ہوا، ان کا کہنا تھا کہ پلانٹ کی تعمیر سے قبل منصوبے کے مقام پر موجود ماحولیاتی خطرات کا جامع جائزہ لیا جانا چاہیے تھا۔ مظاہرین نے پلانٹ کو کوئلہ فراہمی کے نظام پر بھی تشویش کا اظہار کیاان کے مطابق پلانٹ کو 80 فیصد درآمد شدہ سب بٹومینس کوئلہ اور 20 فیصد تھر کے لگنائٹ کوئلے پر چلانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک اور حکومت پاکستان پر زور دیا کہ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کی جلد اور منصفانہ ریٹائرمنٹ کو ترجیح دی جائے ، مالی وسائل کو قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کی جانب منتقل اور متاثرہ برادریوں اور انکے روزگار کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...