وارداتیں:لاکھوں کی نقدی، فون چھن گئے ،4موٹرسائیکل چوری
انجم سے سوا 3لاکھ، ہاشم 3لاکھ، مبشر 2لاکھ 60،سرفراز سے 2لاکھ 40ہزار لے گئے نواب ٹاؤن ایاز ، باغبانپورہ شاہد، وحدت کالونی سے کاشف کی موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں متعدد وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فونزچھن گئے ۔4موٹر سائیکلیں بھی چوری ہوگئیں۔ شاہدرہ ٹاؤن میں انجم سے 3لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، سمن آباد میں ہاشم سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، سندر میں مبشر سے 2لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں سرفراز سے 2 لاکھ40ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لی گئیں ۔ مصطفی آبا دھرم پورہ میں جیب تراش شہری کا موبائل فون اور ہزاروں روپے کی نقدی لے اڑا۔نواب ٹاؤن میں ایاز ، باغبانپورہ سے شاہد، شالیمار سے خالد اور وحدت کالونی سے کاشف کی موٹرسائیکلیں چور لے کر رفوچکر ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments