اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران ملاجلا رجحان
372پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس 3ہزار595پوائنٹس کے وسیع بینڈ میں رہا بلند ترین سطح 1لاکھ 71ہزار 36پوائنٹس، کم ترین 167441پوائنٹس رہی
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا، تاہم ہفتے کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 372 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 70 ہزار 884 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس 3 ہزار 595 پوائنٹس کے وسیع بینڈ میں رہا، جبکہ ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 71 ہزار 36 پوائنٹس اور کم ترین سطح 1 لاکھ 67 ہزار 441 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ میں ہفتے بھر مجموعی طور پر 2 ارب 26 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 103 ارب روپے رہی کاروباری سرگرمیوں میں آئل اینڈ گیس، ریفائنری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیمنٹ اور فارماسیوٹیکل سمیت اہم شعبوں میں نمایاں کام ریکارڈ کیا گیادوسری جانب اسٹاک مارکیٹ کی مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ہوا اور سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 22 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 38 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔مارکیٹ میں ہفتے کے دوران مختلف شعبوں میں خرید و فروخت کا رجحان جاری رہاجسکے نتیجے میں 100 انڈیکس مجموعی طور پر مثبت زون میں بند ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments