ایس ای سی پی، زیرالتوا کیسز کا 98 فیصد بیک لاگ کلیئر

ایس ای سی پی، زیرالتوا کیسز کا 98 فیصد بیک لاگ کلیئر

کمپنیز ایکٹ ودیگر قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق تھے ، 573فیصلے جاری لسٹڈ، اَن لسٹڈ، نجی کمپنیوں، بروکرز کیخلاف کارروائیاں، 473کروڑ جرمانہ عائد

کراچی(کامرس رپورٹر)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنیز ایکٹ اور دیگر متعلقہ قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق زیر التوا ایڈجیوڈیکیشن کیسز کا 98 فیصد بیک لاگ کلیئر کرتے ہوئے 573 فیصلے جاری کردیئے ، مختلف قانونی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 4 ارب 73 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ایس ای سی پی کے مطابق کارروائیاں لسٹڈ، اَن لسٹڈ اور نجی کمپنیوں سمیت بروکرز، انشورنس کمپنیوں اور نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کے خلاف کی گئیں، جبکہ سرکاری ملکیتی کمپنیوں کیجانب سے کمپنیز ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر بھی 117 فیصلے جاری کیے گئے، ایس ای سی پی کے مطابق زیر سماعت کیسز میں کمپنیز ایکٹ، سکیورٹیز ایکٹ اور انسدادِ منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق معاملات شامل تھے مالیاتی گوشوارے جمع نہ کرانے ، سالانہ اجلاس منعقد نہ کرنے اورقانونی معلومات چھپانے سمیت کارپوریٹ گورننس سے متعلق خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے گئے کمیشن نے کمپنیوں میں خواتین اور آزاد ڈائریکٹرز کی عدم تعیناتی سے متعلق خلاف ورزیوں پر بھی کارروائی کی ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ زیر التوا کیسز کے فیصلوں سے ضابطہ کار کی مؤثر نگرانی، قانون پر عملدرآمد اور کارپوریٹ شعبے میں شفافیت و گورننس کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...