کینیا کے ہائی کمشنر کا وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کادورہ
وزیرآباد(اے پی پی)پاکستان میں کینیا کے ہائی کمشنر لیفٹیننٹ جنرل(ر)پیٹر ایم بوگو نے وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔۔۔
ہائی کمشنر نے تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کیا اور انہیں کینیا کے ساتھ کاروبار اور سرمایہ کاری کی دعوت دی اور ہر قسم کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر صدر ڈاکٹر سید مظاہر حسین زیدی، سینئر نائب صدر میاں صبیح الرحمن اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔بعد ازاں انہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صحن میں یاد گاری پودا بھی لگایا۔انہیں چیمبر کی طرف سے سووینئر پیش کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments