چاندی 69، سونے کی قیمت میں 100روپے کی کمی
کراچی (کامرس رپورٹر)24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کمی سے 4 لاکھ60 ہزار 236 روپے کی سطح پر آگئی۔۔۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 85 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 94 ہزار 578 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونا ایک ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 377 ڈالر کی سطح پر آگیا۔ دوسری جانب عالمی قیمت میں معمولی کمی کے اثرات کے نتیجے میں ملک میں سونے کے نرخ میں محدود کمی ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں 24 قیراط فی تولہ چاندی 69 روپے سستی ہوکر 7 ہزار 100 روپے کی سطح پر آگئی، صرافہ مارکیٹ کے مطابق عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں کے نرخ میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتیں معمولی ردوبدل کا شکار رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments