فیفا آسیان کپ ،23رکنی قومی فٹ بال ٹیم کا اعلان

فیفا آسیان کپ ،23رکنی قومی فٹ بال ٹیم کا اعلان

بیرون ملک مقیم پاکستانی فٹ بال پلیئرز کو قومی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن نے انڈونیشیا میں ہونے والے پہلے فیفا آسیان کپ 2026 کے لئے قومی فٹبال ٹیم کے 23 رکنی سکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے ۔ ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو کی زیرِ نگرانی میدان میں اترنے والی قومی ٹیم میں پاکستان سے روانہ ہونے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک مقیم کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ، جس میں یوسف بٹ، حسن علی، ثاقب حنیف، عبداللہ شاہ، عبدالرحمٰن، علی خان، علی آغا، حیان خٹک، علی عزیر، عالمگیر غازی، علی رضا، عبدالصمد ارشد، کلیم اللہ، شائق دوست، عبداللہ اقبال، ایساح سلیمان، محب اللہ، مامون خان، محمد فضل، حارث زیب، عمر نواز، عبدالصمد اور علی خان شامل ہیں۔ آسیان خطے کی بہترین ٹیموں کے خلاف کھیلا جانے والا یہ تاریخی ایونٹ پاکستان کو ایک نئے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتیں لوہوانے اور آئندہ کیلئے اپنی تیاریوں کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...