نابالغ یتیم بھانجی سے زیادتی کا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

 نابالغ یتیم بھانجی سے زیادتی کا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

پپناکھہ پل پر ناکہ پر فائرنگ ،فرار ہوتے ارسلان ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بنا

لدھیوالہ وڑائچ ،عالم چوک ،گوجرانوالہ (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی ،کرائم رپورٹر)مختلف تھانوں کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران بھانجی سے زیادتی کا ملزم ہلاک جبکہ منشیات کے مقدمات میں مطلوب ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔لدھیوالہ کے رہائشی ارسلان نے نابالغ یتیم بھانجی کو متعدد بار مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا جسکے خلاف تھانہ لدھیوالہ وڑائچ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔گزشتہ رات پولیس نے پپناکھہ نہر پل پر ناکہ لگا رکھا تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار 3 افراد کو ر کنے کااشارہ کیا تو انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور ارسلان بھاگتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ لدھیوالہ پولیس نے لاش کے قریب پڑا پسٹل بھی تحویل میں لے لیا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ملزم کے 2ساتھی فرار ہو گئے ۔ علاوہ ازیں تھانہ کوتوالی پولیس نے منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب ملزم ثاقب کو فرار ہونے کی کو شش پر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ،ملزم سے منشیات بھی برآمد کرلی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...