یوسف رضا گیلانی وطن واپس پہنچ گئے ،قائم مقام صدرکی ذمہ داریاں سنبھال لیں

یوسف رضا گیلانی وطن  واپس پہنچ گئے ،قائم مقام  صدرکی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کمبوڈیا میں دوسری بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

وطن واپسی پر انہوں نے قائم مقام صدرِ پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔دورۂ کمبوڈیا کے دوران چیئرمین سینیٹ نے کمبوڈیا کے فرمانروا، وزیراعظم ہن مانیٹ، سینیٹ کے صدر ہن سین اور دیگر اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں پاکستان اور کمبوڈیا کے دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، علاقائی و عالمی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...