وزیراعظم شہبازشریف 3 روزہ سرکاری دورے پر آج کرغزستان روانہ ہوں گے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کرغز صدر کی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر آج کرغزستان روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت وفاقی وزراء اور دیگر سینئر حکام شامل ہوں گے۔
وزیراعظم اپنے دورے میں شنگھائی تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس اور ایس سی او پلس سمٹ میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں پاکستان 2026 سے 2027 کیلئے ایس سی او سربراہان مملکت کی کونسل کی صدارت بھی سنبھالے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments