ایران امریکی حملے کا تباہ کن، تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا: ابراہیم عزیزی
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران امریکی حملے کا تباہ کن، تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا۔
اپنے بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ جزیرہ لارک پر حملے کا جواب دینا ناگزیر ہے، ایران کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا، ایران کی قوتِ ارادی آزمانے کی کوشش امریکا اور اسرائیل دونوں کیلئے بھاری ثابت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور ملک کی دفاعی و عسکری صلاحیتیں کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔
خیال رہے کہ ابراہیم عزیزی کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان خطے میں جاری کشیدگی کے باعث براہِ راست فوجی تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس سے قبل بھی عزیزی امریکا کے ساتھ مذاکرات اور خطے میں امریکی پالیسی پر سخت مؤقف اختیار کرچکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments